اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان میں فلسطینی اسلامی جہاد کے نمائندے "احسان عطیہ" نے حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے ممبر "حسن حب اللہ" اور ان کے نائب "عطاء اللہ حمود" سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران، فلسطین میں تازہ ترین پیشرفت اور فلسطینی پناہ گزین کیمپوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اجلاس میں موجود افراد نے مغربی کنارے کو اسرائیل سے الحاق کیے جانے کے منصوبے پر کچھ عرب ممالک کی خاموشی کی بھی مذمت کی۔
اسلامی جہاد اور حزب اللہ کے نمائندوں نے خطے میں امریکی صہیونی سازشوں کے مقابلہ میں اتحاد کی ضرورت کے ساتھ ساتھ فلسطین اور مسجد اقصی کو آزاد کرانے کے لئے مزاحمت کے آپشن کی طرف رجوع کرنے پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲